بائیو فارما سیوٹیکل پلانٹ
انڈسٹری میں بہترین منافع مہیا کرتے ہوئے:
بی ایف بائیو سائنسزلمیٹڈ ایک پبلک لسٹڈ کمپنی ہےجس کے شئیرز کی با ضابطہ خریدوفروخت پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کی جاتی ہے۔
بی ایف بائیو سائنسز پر ایک نظر:
بین الاقوامی کاروباری دنیا میں موجودگی:
ہم دل کے امراض، جگر کے امراض،کینسر اور دوسری قابل ذکر بیماریوں کے خلاف جان بچانے والی ادویات کی فراہمی کے ذریعےاپنے اعتماد اور کاروباری ساکھ کے ورثے کو روز بروز بڑھتی ہوئی بین الاقوامی مارکیٹوں تک پھیلا رہے ہیں۔
طبی نگہداشت کیلئے سہولیات
بھروسہ اور اعتبار:
جب بات وائرلیس نیٹ ورک کی ہو تو ہسپتال ، کلینک اور دوسری میڈیکل سہولتوں کو کئی طرح کے منفرد چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس صورت میں بھروسہ اور اعتبار اس بات کو یقینی بنانے کیلئے ضروری ہے کہ شدید بیمار مریضوں کے علاج میں استعمال ہونے والے آلات کی ایپلی کیشنز درست حالت میں کام کر رہی ہیں ۔
بی ایف بائیو سائنسز لمیٹڈ
بی ایف بائیوسائنسز ، فیروز سنز لیبارٹریز لمیٹڈ اور دی باگو) (Bagó گروپ آف ارجینٹینا کی مشترکہ کاوشوں کے نتیجے میں معرض وجود میں آئی ہے۔ یہ پاکستان کا پہلا بائیو فارماسیوٹیکل پیداواری مرکز ہے جو USFDA کے معیارات کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے۔
2002 میں فیروز سنز اور دی باگو گروپ نے تجارتی شراکت داری قائم کی تاکہ پاکستان میں کینسر اور جگر کے امراض کے شعبے میں باگو کی معیاری اور برانڈڈ ادویات کو مارکیٹ میں متعارف کروایا جا سکے۔ ہم نے مل کر کام کرتے ہوئے ابتدائی 2 سالوں میں ہی لیڈرشپ پوزیشن حاصل کر لی اور کینسر اور جگر کے امراض کے شعبے کی 3 بڑی کمپنیوں میں سے ایک کمپنی ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔